ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک عازم حج سڑک حادثہ میں جاں بحق

جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک عازم حج سڑک حادثہ میں جاں بحق

Thu, 02 Aug 2018 00:37:59    S.O. News Service

سری نگر،یکم اگست ،(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج کی سعودی عربیہ کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ہے۔ مہلوک عازم حج کی شناخت 62 سالہ شمس الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک عازم حج کا کور نمبر جے کے ایف۔ 13844-2-0 ہے۔ وادی کشمیر کے مقامی میڈیا کے مطابق شمس الدین مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹوں کے مطابق حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے عازم حج کو اگرچہ انصار اسپتال مدینہ لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دے دیا۔ بتا دیں کہ جموں وکشمیر سے اس برس تقریبا 10 ہزار 183 عازمین سفرمحمود پر روانہ ہو ئے ہیں جن میں کشمیر کے 8 ہزار 419 ، جموں کے 1 ہزار 639 اور صوبہ لداخ کے 125عازمین شامل ہیں۔


Share: